ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں؛ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی

پاکستان کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں؛ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سنیئر اداکارہ انتقال کرگئیں، اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی  اس حوالے خاندانی  ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری اور ماضی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے  والے  تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان  جیسے مشہور ڈراموں  میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ،  رپورٹس کے مطابق  اداکارہ  کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ  ایک   بوتیک چلاتی تھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی  اس حوالے خاندانی  ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا،سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد  ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer