یکساں قومی نصاب سے متعلق ٹریننگ پروگرام کا آغاز

یکساں قومی نصاب سے متعلق ٹریننگ پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یکساں قومی نصاب کے بارے میں تربیت دینے کےپروگرام کا آغاز، سوا تین لاکھ اساتذہ تربیت حاصل کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت ،وزیراعلیٰ   کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
  تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نےسی ایم آفس میں قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام سنگل نیشنل کریکولم کے تربیتی سیشن کاافتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب  نےکہا کہ قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام مجموعی طورپر 3لاکھ19ہزار سے زائد اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی ،ان میں2لاکھ سے زائد سرکاری سکولوں کے اساتذہ اورایک لاکھ18ہزار سے زائد نجی سکولوں کے اساتذہ شامل ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ سب کیلئے یکساں نظام تعلیم وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے،صوبائی کابینہ نے گزشتہ دسمبر میں سنگل نیشنل کریکولم کی منظوری دی تھی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ٹریننگ وفاقی حکومت کے ماڈیول کے تحت ڈی جائے گی ۔