ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقینِ کرکٹ کیلئے زبردست خبر، پاک بھارت ٹاکرا

شائقینِ کرکٹ کیلئے زبردست خبر، پاک بھارت ٹاکرا
کیپشن: Pak v Ind
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان اوربھارت میگا ایونٹ کے گروپ ٹو میں آگئے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ٹویلو راؤنڈ گروپوں کا اعلان کردیا ۔گروپ ون میں انگلینڈ،ساؤتھ افریقہ،ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیاشامل ہیں۔ گروپ ٹومیں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈاورافغانستان شامل ہیں۔ دونوں گروپوں میں دو،دو ٹیمیں کوالیفائی راؤنڈ سے شامل ہوں گی۔ مجموعی طور پر بارہ ٹیمیں میگا ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا،آئرلینڈ،نیدرلینڈ اورنمیبیا شامل ہیں۔گروپ بی میں بنگلہ دیش،اسکاٹ لینڈ،پپوا نیو گائنا اورعمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer