(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزانے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے، جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے، ویڈیو کو ابتک ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد مداح لائکس کر چکے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ثابت کردیا کہ ٹینس کی طرح ڈانس میں بھی متاثر کن شخصیت کی مالکہ ہیں۔
ڈوجاکیٹ کے گانے ”کس می مور“ ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری زندگی میں”A“بہت سی چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی ٹینس سٹار نے اپنی ویڈیو میں وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے نام میں موجود”A“جارحیت، خواہش، کامیابی اور پیار کی نمائندگی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے اور اس بارے میں انہوں نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے،ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری پر مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں !‘کیا آپ لوگ میری زندگی کے بارے میں جاننا پسند کریں گے؟‘