ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

صاف پانی کی فراہمی
کیپشن: صاف پانی کی فراہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: لاہوریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے دعویدار تمام ادارے ناکام، شہریوں کو اب چین والے صاف پانی مہیا کریں گے۔ حکومت نے مقامی اداروں سے مایوس ہوکر منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں واٹر سپلائی غیر فعال سکیموں کو فعال کرنے کیلئے اب سی پیک پراجیکٹ کے تحت کام کیا جائے گا، صاف پانی کی سکیمیں سی پیک کے تحت مکمل ہوں گی جس کیلئے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ میں باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اب چین کے تعاون سے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سپلائی کی تمام سکیموں کی نگرانی بھی چینی انجینئر کریں گے۔

چینی حکومت پنجاب حکومت کو شہریوں تک صاف پانی مہیا کرنے کیلئے 5 ارب روپے کی مالی معاونت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کی سکیموں کیلئے تمام ضروری سامان بھی میڈ ان چائنہ ہوگا جس پر ٹیکس کی چھوٹ کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔ چینی انجینئر اب واٹر سپلائی کی سکیموں پر پنجاب حکومت کی مدد کریں گے۔ ان سکیموں کی سربراہی یا تو اب پاک اتھارٹی کرے گی یا پھر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔