ایف بی آر کو جیولرز ، پراپرٹی ڈیلرز کے ریکارڈ کی چھان بین کا اختیار مل گیا، نوٹسز جاری

ایف بی آر کو جیولرز ، پراپرٹی ڈیلرز کے ریکارڈ کی چھان بین کا اختیار مل گیا، نوٹسز جاری
کیپشن: FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف بی آر کی خصوصی ٹیموں کو جیولرز اور بلڈرز کی آن لائن چھان بین کا اختیار دے دیا گیا۔
 رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیں ڈویلپرز ، بلڈرز اور جیولرز کے ریکارڈ کی مکمل آن لائن چھان بین کرسکیں گی،  ڈی جی نان فنانشل بزنس پروفیشنز  ایف بی آرکی طرف سے فی الحال اسلام آباد راولپنڈی میں بلڈرز ڈویلپرز اور جیولرز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلد نوٹسز جاری کئے جائیں گے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ جائدادوں کی خرید وفروخت کنندگان اور جائیداد کا ڈیٹا وریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کیا جائے۔

اس حوالے سے خصوصی چھاپامار ٹیموں کو  مکمل آن لائن انسپکشن اور دستاویزی ریکارڈ کی چھان بین کا اختیار ہوگا۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer