(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد عامر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹی کا نام زویا عامر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شائقین کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، انہوں نے لکھا کہ اللہ نے انہیں رحمت سے نوازا ہے، اور ساتھ ہی بیٹی کا نام بھی بتایا، جوکہ زویا عامر ہے۔ اس سے قبل بھی محمد عامر ایک بیٹی کے باپ ہیں، ان کی پہلی بیٹی کا نام منساء عامر ہے۔
Alhumdulillah finally ALLAH ki rehmat zoya amir ???????????????????????? pic.twitter.com/jsqT3xt2qn
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) July 16, 2020
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامردورہ انگلینڈ سے معذرت کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نےبچے کی پیدائش کی وجہ سے انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Masha Allah ❤ pic.twitter.com/rLUIZxQeEw
— ZEE.???????? (@iBleedGreenZEE) July 16, 2020