چوہدری برادران کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

چوہدری برادران کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مولانا طارق جمیل نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور ان کے گھرانے کی دین کیلئے خدمات اور تبلیغی جماعت کی بھرپور سپورٹ پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کیلئے آپ کے گھرانے کو چنا ہے، آپ کے گھرانے نے ہمیشہ دینی معاملات پر سٹینڈ لیا جو کہ نہایت قابل ستائش ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی شریک تھے۔

مولانا طارق جمیل نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور ان کے گھرانے کی دین کیلئے خدمات اور تبلیغی جماعت کی بھرپور سپورٹ پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کیلئے آپ کے گھرانے کو چنا ہے، آپ کے گھرانے نے ہمیشہ دینی معاملات پر سٹینڈ لیا جو کہ نہایت قابل ستائش ہے۔

انہوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ بل اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کروانے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا طارق جمیل نے حافظ عمار یاسر کو بھی پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ کے حوالے سے قراردادیں پیش کرنے پر سراہا۔

انہوں نے کہا کہ میں عرصہ دراز سے مختلف حکمرانوں سے دینی خدمات کے سلسلے میں ملتا رہا ہوں لیکن جتنا احترام اور محبت چودھری پرویزالٰہی نے دی اسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا، دین کیلئے جتنی خدمات انہوں نے بطور حکمران ادا کیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی تبلیغ اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer