( فہد علی ) گلشن راوی کے قریب کرنٹ لگنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
گلشن راوی کا رہائشی بارہ سالہ زین پارک میں کھیلنے گیا تو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کے ورثا کا کہنا تھا کہ زین پارک میں کھیلنے کے لیے گیا مگر پارک کے باہر سٹالز کے ساتھ فریز سے کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کی متعدد مارکیٹیں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ،رحمان گلیاں،برانڈرتھ روڈ ،آٹو مکینکس مارکیٹ ،لاری اڈہ ،سبزی وفروٹ منڈیاں زیر آب آگئیں اور تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں.
ادھر تھانہ اچھرہ کی حدود میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی عمر چالیس سے پینتالیس سال معلوم ہوتی ہے، لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔