ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان مرتب

مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کچہری روڈ (وقاص احمد) قربانی کے جانوروں کیلئے لاہور سے باہر 12 مویشی منڈیاں آپریشنل، شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ شہر کے گردونواح میں مختلف 12 مقامات پر مویشی  منڈیاں آپریشنل ہوگئی ہیں، ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 40 انسپکٹرز اور 326 وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 فوک لفٹرز لگائے گئے ہیں، پچھلے سال کی نسبت رواں سال دو گنا اضافی نفری لگائی گئی ہے۔

 ٹریفک کی روانی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سید حماد عابد نے شاہ پور کانجراں منڈی کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، شہریوں کی مدد اور رہنمائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 مویشی منڈیوں کے حوالے سے سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، لاہور کی 12 بکرمنڈیوں سمیت پنجاب بھر میں 256 مویشی منڈیاں بنائی گئی ہیں جہاں پر آئی جی پنجاب کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے اور منڈیوں کے باہر مین روڈ پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پرسختی سے عملدرامد کروایا جائے تاکہ شہریوں کو مہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

 

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی منڈیوں میں  3037افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور منڈی کے داخلی راستوں پر ہر آنے والے کی چیکنگ کی جائے گی، منڈیوں میں سادہ لوح شہریوں کو نوسربازوں اور جیب کتروں سے محفوظ بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer