جدید ٹیکنالوجی سے 92 خطرناک ملزمان گرفتار

جدید ٹیکنالوجی سے 92 خطرناک ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے (وقاص احمد) پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کر لیے۔

 سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث 92 خطرناک ملزمان گرفتار کیے گئے، ٹریول آئی کی مدد سے رواں ماہ کے دوران 14 ملزمان جبکہ چوبیس گھنٹوں میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم، 2 ٹارگٹڈ ملزمان اور 7 عدالتی مفرورں کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر کی مدد سے رواں سال میں 61 ہزار 776 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، ماہ جولائی میں 9421 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، 2 لاکھ 42 ہزار 198 افراد کو چیک کیا گیا، 10720 غیر ملکیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اشتہاری و عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

 سی سی پی او لاہور نے تمام ایس پیز کو اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کے سدباب کیلئے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، سرائے میں ٹھہرنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹریول کرنے والے جرائم پیشہ افراد، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر تمام ڈویژنل افسران نے کرائم میٹنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

واضح رہےکہ 27 فروری 2020 کو اشتہاریوں پر نظر رکھنے کیلئے لاہور پولیس نے ٹریول آئی سافٹ وئیر متعارف کروایا، ڈائیوو ٹرمینل سسٹم کو لاہور پولیس کے ” ٹریول آئی“سےمنسلک کیا گیا، ٹریول آئی میں ہوٹل آئی کا سافٹ وئیراستعمال کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer