ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے ریلوے کی آمدن متاثر، 47 ارب کا خسارہ

کورونا سے ریلوے کی آمدن متاثر، 47 ارب کا خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (سعید احمد سعید) کورونا وائرس محکمہ ریلوے پر شدید اثرانداز، آمدنی میں شدید کمی، محکمہ ریلوے کو مالی سال20 -2019میں مجموعی طور پر 47ارب 72کروڑ روپے کا خسارہ رہا، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال20-2019میں ریلوے اخراجات94ارب 93کروڑ 75لاکھ سے تجاوز کر گئے۔اس دوران ریلوے کی کل آمدنی47ارب 21 کروڑ 26لاکھ ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کی اوسطا ماہانہ آمدن 3ارب 93کروڑ روپے جبکہ ماہانہ اخراجات 7ارب 91کروڑ چودہ لاکھ روپے رہے۔ریلوے کو اوسطا ماہانہ 3ارب 97کروڑ ستر لاکھ روپے خسارہ رہا۔ اس حوالے سے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 28ارب 12کروڑ اکتالیس لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ملازمین کی پینشن پر 34ارب66کروڑ پچھتر لاکھ روپے اخراجات آئے۔ فیول پر 17ارب 70کروڑ 61لاکھ روپے اخراجات آئے۔

یوٹیلیٹی بلز پر 2ارب 69کروڑ 57لاکھ روپے اخراجات آئے۔ رپیئرنگ اینڈ مینٹینس پر 7ارب 58کروڑ دس لاکھ روپے اخراجات آئے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب 56دن تک ٹرین آپریشن مکمل طور پر بند رہا۔ حکومت کے احکامات کی روشنی میں محدود ٹرین آپریشن شروع کیا۔60فیصد آکوپینسی کے ساتھ محدود ٹرین آپریشن چلا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے باوجود ریلوے کم کرایوں کے ساتھ عوام کو سفری سہولیات فراہم کیے ہوئے ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور افسران کی جانب سے ریلوے کو منافع بخش بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

دوسری جانب  ریلوے انتظامیہ نے والٹن اکیڈمی میں تمام تربیتی پروگرام غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیئے، والٹن اکیڈمی میں تمام زیرتربیت ملازمین کو اپنی متعلقہ ڈویژنوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ چیف پرسانل آفیسر ریلوے کی جانب سے والٹن اکیڈمی اور تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر والٹن اکیڈمی میں تمام تربیتی کلاسز ملتوی کردی گئی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer