عید پرغفلت برداشت نہیں کرینگے:ڈی آئی جی

عید پرغفلت برداشت نہیں کرینگے:ڈی آئی جی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کچہری روڈ (وقاص احمد) ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوزاپنے علاقے میں لاء اینڈ آرڈرز اور سکیورٹی قائم رکھنے  کے لئے مکمل ذمہ دار ہیں۔عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کے مطابق عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔تھانوں کی سکیورٹی  کے لئے  40 سال سے کم عمر سنتری اور وینٹیج پوائنٹس پربھی سکیورٹی تعینات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاون ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کے دوران کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،ایس پی ماڈل ٹاون اعجاز رشید، تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے ایس ایچ اوز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاون ڈویژن اعجاز رشید نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ماہِ جون کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل اپنے علاقے کے مذہبی رہنماوں، عمائدین، مجالس و جلوس منتظمین سے تفصیلی میٹنگ کر یں۔ محرم الحرام سے قبل ٹربل اور فلیش پوائنٹس پر ورکنگ کر کے تنازعات کو پر امن طور پرحل کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت زیر التواء شکایات کو جلد از جلد نمٹائیں۔

فیصل شہزاد نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری روکنے  کے لئے گنجان علاقوں میں مناسب پارکنگ، سی سی ٹی وی ، کیمروں ، چوکیداری نظام اور ڈبل لاک لگانے کی پابندی کروائیں۔کائٹ فلائنگ اور ون ویلنگ جیسے سماجی جرائم کی سرکوبی  کے لئے مربوط حکمتِ عملی اپنائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer