ایل ڈبلیو ایم سی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 3 افسر معطل

ایل ڈبلیو ایم سی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 3 افسر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ (درنایاب) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) میں بھرتیوں میں کرپشن اورمیرٹ کی خلاف ورزی پرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیارکرلی گئی۔ کمپنی کے تین افسروں کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرانے  کے لئے کیس بورڈ  کو بھجوانے کافیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) میں بھرتیوں میں کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی پرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیارکرلی گئی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)  میں4 ہزار731 اور 2ہزار421 ملازمین کو دو اشتہارات کے ذریعے بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، بھرتی کے دوران اشتہارات کے برخلاف زیادہ بھرتیاں، وصول شدہ درخواستوں کا ڈیٹا انٹری نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔کمپنی کے تین افسروں کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرانے  کے لئے کیس بورڈ  کو بھجوانے کافیصلہ کر لیا گیا۔

چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) ریاض حمید چودھری نے شکایات کا نوٹس لیا اور فیکٹ فائنڈنگ کا حکم دیا۔ 27 جون کو  ڈپٹی چیف ایگزیکٹو  آفیسر کی سربراہی میں تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی نے بھرتیوں کے دوران میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے حیران کن انکشافات کیے۔

صرف دو کیٹیگری کی سکروٹنی میں بڑی بے ضابطگیاں پائی گئیں، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)  کی منظور شدہ اسامیوں سے زیادہ سٹاف بھرتی ہونے کا بھی انکشاف ہوا، درخواست گزاروں کو ڈائری نمبر نہیں دیا گیا اور نہ ہی فون کال کے ذریعے اطلاع دی گئی۔

فیکٹ فائنڈنگ کے مطابق ایل ٹی وی ڈرائیورز کیٹیگری میں 53 کی بجائے57 افراد بھرتی کرلئے گئے، لینڈ فل سائٹ پر69 کی بجائے104افراد بندے بھرتی ہوئے، چیئرمینلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)  کی ہدایت پرجی ایم ایچ آر سمیت تین افسروںکومعطل کردیا گیا۔

چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)  کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا عمل چیک کرنے اور باقاعدہ انکوائری کا کیس بورڈ میں رکھا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer