( عمر اسلم ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا، رانا ثناء اللہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ، رانا ثناء اللہ کے حوصلے پر تعریف کی۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلان کردیا ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا مقصد محض سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیلئے انصاف کا مطالبہ نہیں بلکہ منتخب عوامی نمائندوں کو سزا دینے اور عوامی مینڈیٹ کو چوری کرکے سلیکٹڈ لوگوں کو لانے کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
مریم نواز نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کی۔ وہ اتوار کو فیصل آباد ریلی سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ رانا ثناء اللہ کے گھر بھی جائیں گی۔