"نکاسی آب کے کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں صبح سے جاری بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے نکاسی آب کیلئے انتظامیہ، واسا اور متعلقہ اداروں کو  متحرک انداز میں کام کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران، واسا حکام اور ٹریفک پولیس آفیسرز خود فیلڈ میں موجود رہیں، تمام تر وسائل بروئے کار لا کر نکاسی آب کا کام جلدازجلد مکمل کیا جائے،نکاسی آب بارے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاس جلد سے جلد یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer