صحت کے حوالے سے لاہور کونسے نمبر پر آگیا؟ جانیئے

صحت کے حوالے سے لاہور کونسے نمبر پر آگیا؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہر میں صحت کے اہداف میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری، صحت کے حوالے سے لاہور 32 ویں سے چھٹے نمبر پر آگیا۔

پنجاب بھر میں صحت کے حوالے سے لاہور2018 میں 32 ویں نمبرپرتھاجو 2019 ءمیں 6 ویں پوزیشن پر آگیا، ڈپٹی کمشنر صالحہ نے کہا ہے کہ ایمبولینس کے استعمال اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کا ہدف جو2018 میں 1.2 پرتھاجبکہ 2019 میں یہ ہدف2.9 ہے۔بنیادی مراکز صحت میں سہولیات 2018 میں 89 فیصد تھیں جبکہ 2019 میں یہ ہدف 100 فیصد ہوگیا ہے, 2018 میں میڈیسن کی فراہمی 65 فیصد تھی, 2019 میں اس کو 98 فیصد تک لے جایا گیا۔

2018 میں سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کیلئے مشینوں کی تنصیب 60 فیصد تھی، 2019 میں اس کو 77 فیصد پر لے کر جایا گیا، 2018 میں آر ایچ سی کی فنکشنلٹی 88 فیصد تھی، 2019 میں اس کو 100فیصد کر دیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer