ایل ڈی اے سٹی منصوبہ بالاخر کچھوے کی رفتار سے چل پڑا

ایل ڈی اے سٹی منصوبہ بالاخر کچھوے کی رفتار سے چل پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لئے 12 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا۔

ایل ڈی اے کے انجنئیرنگ ونگ نے چار ماہ کی تاخیر سے 12 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کیا ہے، پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں آئی کین انجنئیرنگ، حبیب کنسٹرکشن سروسز، این ایل سی، ماک سنز، ایف ڈبلیو او، سرور اینڈ کمپنی، خالد رؤف اینڈ کمپنی، حبیب رفیق، عالم خان برادرز، میاں بدر کنسٹرکشن، ایس کے بی انجنئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن، زیڈ کے بی اور ریلائیبل کا اشتراک شامل ہے۔

ایل ڈی اے نے فروری 2019 میں پری کوالیفکیشن کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ چار ماہ کے بعد سپریم کورٹ کے حکم اور نیب کی پوچھ گچھ کے بعد پری کوالیفکیشن کی۔ انجنئیرنگ ونگ ابھی صرف دو پیکجز پیکج ٹو اور پیکج تھری کے ٹینڈرز لگائے گئے ہیں جن کی مالیت دو ارب روپے ہے۔