ڈی آر او لاہور کی زیرصدارت عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات پر اجلاس

ڈی آر او لاہور کی زیرصدارت عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات پر اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:عام انتخابات 2018 میں لاہور کے پولنگ اسٹیشنز پر 2868 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے، جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کی مدد سے شہر کو مانیٹر کیا جائیگا۔ ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی۔ ڈی آر او لاہور کو پولیس اور حساس اداروں کی تفصیلی بریفنگ۔

ڈی آر او لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور فوج کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ بریگیڈیر عامر امین نے ڈی آر او عابد حسین قریشی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاک فوج جمہوری عمل میں ایمانداری سے فرائض سرانجام دے گی۔ 23 جولائی کو فوج پہنچ جائیگی۔ شہرکےحساس پولنگ سٹیشنز پر 26 سیکورٹی اہلکار موجود ہونگے، سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔بریگیڈیر عامر امین نے مزید کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشنز پر فوج کے چار چار جوان تعینات ہونگے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج، رینجرز اور پولیس سمیت 26 اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دے گے۔

اس خبر کوضرور پڑھیں:’’نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے‘‘

پولیس کی جانب سے ایس پی عمارہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ہر تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔ ڈی آر او لاہور نے تمام اداروں کو آپس میں تعاون کی ہدایات بھی جاری کیں۔