(زین مدنی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ورلڈکپ 2019 کی تیاریوں کیلئے پلان بنا لیا، سینئر بلے باز کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے آج برطانیہ روانہ ہوں گے۔
خبر پڑھیں۔۔۔پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار
قومی بلے باز نے سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور وہ کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کے لئے آ ج رات لندن روانہ ہوں گے، اظہر علی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ سات میچوں میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔قومی کھیل پر زوال، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
اظہر علی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے ان کو آ ئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع میسر آئے گا۔