کل مسالک علماء بورڈ کا ایم ایم اے کی حمایت کا اعلان

 کل مسالک علماء بورڈ کا ایم ایم اے کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: لبرٹی مارکیٹ جامعہ حنفیہ ، کل مسالک علماء بورڈ نے این اے 130 میں ایم ایم اے کے امیدوار لیاقت بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔  لیاقت بلوچ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ناکارہ پرزے ہیں۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کے حوالے سے شکوک و شبہات کے بادلوں کو صاف کریں۔
جامعہ حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں کل مسالک علماء بورڈ کے قائدین نے این اے 130 میں ایم ایم اے کے امیدوار لیاقت بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات کروائے کے بغیر چارہ نہیں ہے ، بروقت انتخابات ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے امیدواروں انتخابی اخراجات بے تحاشا خرچ کرنے پر نااہل ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن ہمت کرے اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروایں۔

ایم ایم اے کے امیدوار کا کہنا تھا کہ احتساب کسی ایک خاندان کا نہیں ہر کرپٹ افراد کا ہونا چاہئے۔ کرپشن کی لعنت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کا یہ کہنا کہ قومی حکومت بنے گی تو اب کسی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہوسکتی بلکہ بعض کو تو بعض کو دن میں تارے بھی نظر آتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے ملک میں حالیہ ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی بھی مذمت کی۔ علماء اکرام مسجد کے ممبر سے لیاقت بلوچ کی انتخابی مہم چلائی جائی گی۔ علماء اکرام کا کہنا تھا کہ این اے 130 میں ایم ایم اے کے امیدوار کو کامیاب کروایا جائے گا۔ عوام ن لیگ یا تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیکر ضائع نہ کرے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔