نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کا نگران حکومت کو خط

نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کا نگران حکومت کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔اہم سیاسی شخصیت کی ضمانت منظور ، ن لیگی خوشی سے جھوم اُٹھے

ویسے تو سوشل میڈیا پر طرح طرح کی پوسٹیں دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ میاں نوازشریف کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔ نون لیگی کارکن اپنے قائد کے حق جب کہ مخالفین اُن پر تنقید کے تیر چلا رہے ہیں۔ اپنے سابق وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے بڑا قدم اُٹھا لیا
 صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو ایک خط لکھاہے۔ میاں محمد شہباز شریف نے خط میں لکھاہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں انکے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

خبر پڑھیئے۔۔۔شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، لاہور پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے

خط کے مطابق میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے۔ انہیں ذاتی معالج کی طرف سے تواتر کیساتھ طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer