الیکشن2024؛ بیلٹ پیپرز کی طباعت شروع ہو گئی

Election Commission of Pakistan, City42, ECP, Printing Corporation of Pakistan, Printing of ballot papers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کے عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی طباعت شروع کر دی ہے۔ 

بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام کل سوموار کے دن سے شروع ہو چکا ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ اطلاع آج منگل کے روز ایک پریس ریلیز کے زریعہ پبلک تک پہنچائی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کو پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کو کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی نے آج ہونے والے اپنے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دی۔ بیلٹ پیپرز پر الیکشن کمیشن کا واٹر مارک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز تین مختلف مشینوں پر چھاپے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن آف کے احاطے میں سخت حفاظتی اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔

 ملک میں پہلی بار 2018 کے عام انتخابات میں واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا گیا تھا۔