پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو ٹریفک سگنل کا نشان جاری کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو ٹریفک سگنل کا نشان جاری کرنے کا حکم
کیپشن: Taimur Saleem Jhagra, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو ٹریفک سگنل کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

 پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان نے تیمور سلیم جھگڑا کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ  تیمورجھگڑا نے ٹریفک سگنل کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی تھی،  تیمورسلیم کو راؤنڈ ٹیبل انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ  آپ کا اسٹیٹس دیکھ کرانتخابی نشان دیا گیا، یہ سابق رکن اسمبلی ہےناں، راؤنڈ ٹیبل پھر بھی عزت والا نشان ہے، آپ خوش قمست ہیں کہ بوتل،بینگن جیسے نشانات نہیں دیےگئے۔

عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی نشان کےخلاف درخواست منظور  کرتے ہوئے الیکشن کمیشن  کو انہیں ٹریفک سگنل کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا۔