اسرار خان: لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں ریلوے پولیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی۔واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اور زخمی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر رہے ہیں۔