ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج تھا جس میں ان پر حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا، انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت خارج ہونے پر تحویل میں لے لیاگیا۔