بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کا معاملہ، سماعت 23 جنوری تک ملتوی

 بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کا معاملہ، سماعت 23 جنوری تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بانی پی ٹی آئی کی اے ٹی سی سے 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔ 
بانی پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت کےفیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی، جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ پیش ہوئے، جبکہ درخواست گزار بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلیمان صفدر پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ تفتیشی انسپکٹر اختر علی،شوکت اعوان،سید اسرار حسین ، رانا صفدر علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی جانب سے جواب کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی، انہوں نے کہا کہ میں رات کو کینٹ آیا تھا ، کچھ قانونی نکات ہیں جن پر تیاری کرنا ضروری ہے۔  جسٹس مس عالیہ نیلم نے بیرسٹر سیلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کس تاریخ کو عبوری ریلیف ملا ، آرڈر کاپی دکھائیں ، کب کب پیش ہوتے رہے، جس پر بیرسٹر سلیمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی طرح میری بھی استدعا ہے کہ کچھ مہلت دیں ، آئندہ سماعت پر تمام عبوری احکامات ساتھ لگا کر آئیں۔ 
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔