(جنید ریاض)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور بورڈ نے ای سروسز موبائل ایپ شروع کردی، موبائل ایپ سے سالانہ42 لاکھ طلباء مستفیدہونگے، موبائل ایپ سے کس طرح طلباء فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور بورڈ کا ای سروسز موبائل ایپ کا آغازکردیا۔سروس سے سالانہ پنجاب بھر کے 42 لاکھ طلباء مستفید ہوسکیں گے۔طلباء آن لائن بنک فیس جمع کرواسکیں گے۔اپلائی کرنے کے 30 منٹ بعد طلباء تصدیق شدہ سند کی فوٹو کاپی حاصل کرسکیں گے۔امیدوار پلے سٹور سے ای سروسز لاہور بورڈ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
تصدیق، نقول ، ڈوپلیکٹ ،این او سی، ٹرپلیکٹ سرٹفیکیٹ بھی آن لائن حاصل کیے جاسکیں گے،امیدوار گھر بیٹھے تمام تر سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے،رزلٹ کارڈ کا حصول 7 روز کے اندر ممکن ہوسکے گا۔صرف 3 سٹیپ میں طلباء کی آن لائن درخواست جمع ہونگی۔ای سروسز سے طلباء کو بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔تمام ای سروسز کے حوالے سے فیس بھی ویب سائٹ پر بتادی گئی ہیں۔طلباء کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا تعلیمی بورڈ کی سروسز آن لائن کرنا خوش آئن اقدام ہے۔