توہینِ الیکشن کمشنر کیس، بانی پی ٹی آئی پر عائد فرد جرم کا متن سامنے آ گیا

Election Commission of Pakistan, City42, Imran Khan, Contempt of CEC Case, indictment, Chairman PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس جو فرد جرم عائد کی گئی اس کا مکمل متن سامنے آ گیا۔ 

توہین الیکشن کمشنر  کیس کی سماعت 3 جنوری کو الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ملزم عمران خان کے سامنے ان پر عائد کی گئی فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تھی۔

آج سامنے آنے والی فرد جرم کی دستاویز کے مطابق فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ آپ عمران احمد خان نیازی نے 12 جولائی2022 ، 18 جولائی 2022 ، 27 جولائی 2022 اور 13 اگست 2022 کو  چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے متعلق ہتک آمیز اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔ ان میں آپ نے اپنے الفاظ، اشاروں اور لب و لہجے سے  چیف الیکشن کمشنر کو نہ صرف بدنام کیا اور انہیں سکینڈلائز کیا بلکہ ان کے خلاف نفرت پیدا کی اور ان کی توہین کا ارتکاب کیا۔

اس لئےآپ نے،  آئین کے آرٹیکل 204 کے مفہوم کے مطابق اور اسے توہین عدالت آرڈیننس کے سیکشن 3 کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے،  چیف الیکشن کمشنر کی توہین کا ارتکاب کیا۔ یہ جرم توہین عدالت آرڈیننس 2023 کی سیکشن 5 کے مطابق  اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 10 کو الیکشن رولز 2017 کے رول 4 کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے،کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں قابل سزا ہے۔

اس ضمن میں پیمرا سے حاصل کیا گیا ریکارڈ   توہین آمیز اور ہتک آمیز ریمارکس سے بھرا پڑا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ  چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے مرتکب قرار پائے۔ آپ پر یہ تمام الزامات چارج شیٹ کیے جاتے ہیں۔ ہم حکم جاری کر رہے ہیں کہ آپ پر مذکورہ بالا الزامات کا مقدمہ چلایا جائے۔

فرد جرم کی کاپی  ملزم کوبھی مہیا کی گئی۔ملزم نے فرد جرم کو غور سے سنا۔ انہوں نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔