نومبر 2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پونے چار فیصد اضافہ 

Pakistan Cotton Industry, Pakistani Textile Industry, Industrial production, Petroleum products, City42, Fertilizer Industry, growth rate,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پونے چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 3.63 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.59 فیصد اضافہ ہوا۔اس مالی سال میں جولائی سے نومبر تک بڑی صنعتوں کی پیداوار مجموعی طور پر 0.80 فیصد کم ہوگئی۔ جولائی سے نومبر تک کاٹن یارن کی پیداوار میں 21.13 فیصد کم ہوئی۔ اس دوران کاٹن ملبوسات کی پیداوار 12.76 فیصد گر گئی ۔
پانچ ماہ میں آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 52.93 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے نومبر تک گارمنٹس کی پیداوار 20.88 فیصد بڑھی ۔ اس دوران فرٹیلائزرز سیکٹر کی پیداوار میں 11.24 فیصد اضافہ ہوا ۔ جولائی سے نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 6.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔