اسلام آباد پولیس لائنز میں آگ، فائربریگیڈ نے قابو پا لیا

Islamabad Police Lines, City42, Islamabad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق:  اسلام آباد پولیس لائنز میں آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر برگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آگ اسلام آباد پولیس لائنز کے  متفرق سٹور میں لگی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، آگ پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، ملازمین نے بھی قریبی بیرکیں خالی کرنا شروع کر دیں، آگ کے شعلے وردی گودام تک پھلنے لگے، پولیس

  ہیڈ کوارٹرز میں بھگدڑ مچ گئی۔

 دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے اندر متفرق سٹور کے سامنے پڑے سامان کو آگ لگی، پولیس کا واٹرکیننن،فائربریگیڈاور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، باقی تمام جگہیں اور سامان بالکل محفوظ ہے، پولیس افسران بھی موقع پر موجود ہیں، پولیس لائن ہیڈ کوارٹر متفرق سٹور کے احاطے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں تمام عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موقع پر موجود ہیں، ایک احاطے کے علاوہ تمام مقامات اور ریکارڈ محفوظ ہے۔

 پولیس کے مطابق میڈیا کی گاڑیوں کو پولیس لائنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں، آئی جی  اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر پولیس لائنز پہنچ گئےہیں، مزید فائر ٹینڈرز اور ریفل گاڑیاں پولیس لائنز منگوا لی گئیں ہیں۔

آگ پر قابو پا لیا گیا

 تازہ اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے ۔  آگ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے متفرق سٹور کے احاطے میں لگی تھی۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں تمام عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موقع پر موجود ہیں۔ 

ایک احاطے میں موجود سامان اور ریکارڈ کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے تاہم باقی تمام ریکارڈ محفوظ ہے۔ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے دیگر حصے بھی آگ سے بالکل محفوظ رہے۔ 

آگ لگی تو یہ تیزی سے پھیلی اور اس نے سٹور کے بڑے علاقہ کو  لپیٹ میں لے لیا تھا، تب  خدشہ پیدا ہوا تھا کہ آگ پولیس ملازمین کی ریائشیں بیرکوں تک پھیل سسکتی ہے۔ اس خدشہ کے سبب  ملازمین نے قریبی بیرکیں خالی کرنا شروع کر دی تھیں اور پولیس کے اعلی افسران اور ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیس لائنز پہنچ گئے تھے۔ 
 آگ کے شعلے وردی گودام تک پھلنے لگے  تو پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بھگدڑ  جیسا سماں پیدا ہو گیا تھا۔ اس دوران پولیس کی بڑی نفری نے گودام سے کچھ سامان بھی منتقل کیا۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے عملہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو پہلے مزید پھیلنے سے روکا اور پھر برق رفتاری سے آپریشن کرتے ہوئے اسے بجھا دیا۔ آگ بجھانے کے دوران آگ سے محفوظ علاقہ کو بچانے کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے سامان کو دور منتقل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔