بلدیاتی انتخابات،حیدرآبادسے کون جیتا ؟بڑی خبر 

 بلدیاتی انتخابات،حیدرآبادسے کون جیتا ؟بڑی خبر 
کیپشن: Voting,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے  میں 160 یوسیز میں سے 107 کے نتائج مکمل جاری کردیئے۔ 

 حیدرآباد پیپلزپارٹی کے 31 بلامقابلہ سمیت 68 چئیرمین اور وائس چئیرمین کے امیدوار کامیاب ہوگئے،  پی ٹی آئی 30 یونین کمیٹیز جیت کر دوسرے نمبر پر ، جماعت اسلامی کا ایک اور تحریک لبیک پاکستان ایک امیدوار کامیاب ہوا ، 7 آزاد امیدوار بھی کامیابی سمیٹ چکے ہیں، 6امیدواروں کے انتقال کے باعث ضمنی انتخابات ہوں گے۔  مزید 47 یونین کمیٹیز کے نتائج آنا باقی ہیں۔

 دوسری جانب کراچی ڈویژن سے جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کا صفایا کردیا ، کراچی ضلع وسطی میں جماعت اسلامی واضح اکثریت سے کامیاب، پی ٹی آئی کا مکمل اور پی پی پی کا جزوی  طور پرصفایا ہوگیا ۔جماعت اسلامی 43میں سے 40 یوسیز میں کامیاب ہوئی ہے،جماعت اسلامی نے گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد میں تمام 16یو سیز اپنے نام کرلیں ۔

  ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق لیاقت آباد میں 7, نیوکراچی میں تمام 11 یوسیز جماعت اسلامی کے نام ہوئی ہیں،پیپلز پارٹی نے نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد اور نیوکراچی میں تین یوسیز میں کامیابی حاصل کی، غیر حتمی نتائج کے  مطابق ضلع جنوبی میں پیپلز پارٹی نے 25میں سے 15یوسیز جیت کر پی ٹی آئی کو آؤٹ کلاس کردیا ،پیپلز پارٹی  نے لیاری میں 12میں سے 11یوسیزجیت لیں، پی ٹی آئی صرف ایک یوسی جیت سکی 

 پی ٹی آئی نےضلع جنوبی میں صدر کی 13میں سے 8جبکہ پی پی پی نے 4 اور ٹی ایل پی نے ایک یوسی جیتی ہے۔

  یاد رہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی میں ایک ایک نشست جے یو آئی (ف) اور ایک تحریک لبیک کو ملی ہے جب کہ ضلع جنوبی کے چیئرمین کا نتیجہ مکمل ہوگیا جس میں 26 میں سے 15 یونین کمیٹیز پر پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔