ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! فاسٹ فوڈ کھانا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

Eating fast food can be very harmful to the liver.
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلسل فاسٹ فوڈ کھانا جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں واقع کیک اسکول آف میڈیسن کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی، اس تحقیقی سروے میں کل 4000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، اس سروے میں جن افراد کو شامل کیا گیا ان میں سے 52 فیصد افراد فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی تھے۔

اس تحقیق کے نتائج میں یہ سامنے آیا کہ جو افراد اپنے ضروری غذائی حراروں کی صرف 20 سے 29 فیصد مقدار فاسٹ فوڈ سے حاصل کررہے تھے وہ سب جگر پر اضافی چربی میں متبلا پائے گئے جسے این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے واضح طور پر بتایا کہ مسلسل فاسٹ فوڈ کا استعمال جگر میں آہستہ آہستہ چربی پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے ’نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز‘ (این اے ایف ایل ڈی) انسان کے جگر میں نہ صرف ظاہر ہوتی ہے بلکہ مزید پیچیدہ بن کر جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 50 برسوں میں فاسٹ فوڈ پوری دنیا میں خوب بڑھا ہے اور اب بھی لوگ طرح طرح کے امراض کےشکار بن رہے ہیں۔

تحقیق سے وابستہ سائنسداں، ڈاکٹر اینی کرداشیئن کہتی ہیں کہ اگر کوئی اپنے روزمرہ حراروں (کیلوریز) کا پانچواں حصہ فاسٹ فوڈ سے لیتا ہے تو جلد یا بدیر ان کے جگر کو مختلف چکنائیاں گھیرلیتی ہیں، یہ عمل جانلیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ 

ماہرین نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی ہوسکے فاسٹ فوڈ سے اجتناب کریں، اس سے پہلے کہ یہ آپ کے جگر میں موجود چربی کو مزید چڑھا دے اور آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔

 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر