گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل  

Election commission,Suspended membership,Parlimentarian,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے 21 اور قومی اسمبلی کے 136 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے 48، خیبر پختونخواء اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر عبدالغفور حیدری اور سینیٹر احمد خان کی سینیٹ رکنیت بھی معطل کی گئی ہےجبکہ احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چودھری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اسد عمر اور عمر ایوب بھی رکنیت معطل کیے جانے والے اراکین میں شامل ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں معطل ارکان اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شامل نہیں ہو سکتے۔

 رکنیت معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ارکان کی فہرست بھجوا دی ہے۔