ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل  

Imran khan,Fawad chaudhary, arrest warrant,suspended,City42
کیپشن: Imra khan and Fawad chaudhary,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن سے جاری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

 الیکشن کمیشن سے جاری عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔

 عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ عدلیہ قانون اور انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہے، عدلیہ سے ریلیف بھی لیتے ہیں اور میڈیا میں عدالتوں کو نشانہ بھی بناتے ہیں، میڈیا میں عدالتوں کو نشانہ بنانا توہین عدالت ہے۔

 فاضل جج نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے میڈیا میں آئندہ عدالتوں کو نشانہ بنایا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، فواد چوہدری نے انٹرنیشنل چینل پر کرپشن کی ساری ذمہ داری عدالتوں پر ڈالی، ابھی تو عدالت آپ کو ریلیف دے رہی ہے، فواد چوہدری کو جاکر بتا دیں ساری ذمہ داری عدالتوں پر نہ ڈالیں، فواد چوہدری جب بھی میڈیا سے بات کرتے ہیں تو ذمہ دار عدالتوں کو ٹھہراتے ہیں، بہت ہو گیا عدالت اب برداشت نہیں کرے گی۔