ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کانگران وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟ وزیراعظم نےمشاورتی اجلاس طلب کرلیا

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ  کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس طلب  کرلیا ہے جس میں شرکت کیلئے  مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

مشاورتی اجلاس کیلئے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی   وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ادھر  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار   سمیت  احسن اقبال،  ملک احمد خان اور عطا تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔مزید برآں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔

لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔