(راؤدلشاد)شہر کی تاریخی شاہراہ مال روڑ کی اصل حالت میں بحالی کےلئے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ان ایکشن ،،مال روڈ کوریگل چوک سے چیئرنگ کراس تک اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔
کمشنر لاہور نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کے لئے ٹریڈرز کےاشتراک سے تزئین و آرائش کی ہدایت کردی ، ریگل چوک سے چیئرنگ کراس تک پارکنگ کے لئے صرف مخصوص ایریا ہی مختص ہوگا ۔
کمشنر نے مال روڈپر پارکنگ ایس او پیز کو از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت کی ، مال روڈ پر پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے اور کرانے والے دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی، سڑک کی کارپٹنگ اور فٹ پاتھوں کی بحالی سے پہلے اور بعد کی تصاویر کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔