عمر اسلم: پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا ٹویٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تین روپے فی لیٹر مزید اضافہ ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں میاں شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر "احسان" کے انداز میں کیا جاتا ہےجبکہ ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ سراسر ظلم، اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے۔ نا اہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 16, 2022
یاد رہے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لٹرہوگی۔