ٹیکساس، یرغمال ہونیوالے یہودی بازیاب، حملہ آور نے کیا مطالبہ کیا؟

Jewish Community Attack in Texas
کیپشن: Jewish Community Attack
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں داخل ہو کر چار یہودیوں کو یرغمال بنا لیا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک جبکہ تمام یرغمال افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ٹیکساس کےعلاقے کولیول میں مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں راہب سمیت 4 یہودیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ مشتبہ شخص  یہودیوں کی عبادت گاہ میں اس وقت داخل ہوا جب وہ ’’شبت‘‘ کی عبادت میں مصروف تھے اور  جس کو سوشل میڈیا پر بھی براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا۔

قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےابتدائی طور پر مذاکرات کے ذریعے ایک یرغمالی کو بازیاب کرایا، تاہم بعد میں فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ حملہ آور کو ہلاک اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ٹیکساس کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ’دعائیں سن لی گئیں، تمام یرغمالیوں کو زندہ اور بحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہے‘۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو واقعہ پر بریفنگ دی گئی جبکہ جو بائیڈن نے بھی صورتحال کو لمحہ با لمحہ مانیٹر کیا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ حملہ آور ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کررہا تھا۔

یاد رہے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعافیہ امریکا میں 86 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں، ڈاکٹر عافیہ کو 2010 میں نیویارک کی ایک عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل کی کوشش کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔