ہوائی فائرنگ سے شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

Marriage Ceremony
کیپشن: Marriage Ceremony
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نصیر آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

نصیر آباد میں بارات کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا، دولہا زبیر جوہرٹاون سے بارات لایا، بارات لڑکی والوں کی طرف پہنچی تو دولہے کے دوست عاصم سلہری نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جن میں سے ایک پولیس کانسٹیبل تھا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت راؤ ماجد اور صفدر جاوید کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کے بعد آئی جی پنجاب نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیاض احمد سے رپورٹ طلب کی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصر کو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں‘۔

Sughra Afzal

Content Writer