(فاران یامین) شہر اور گردونواح میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ کیا گیا، لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
شہرمیں ایئر کوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح ایچیسن کالج مال روڈ 409، فداحسین ہاؤس407، یوایس اے قونصلیٹ 388، ڈی ایچ اے فیز8 میں یہ شرح341 ریکارڈ کی گئی، کوٹ لکھپت 296، لاہورامریکن سکول 280، فتح گڑھ259 اور ایف سی کالج کے اطراف248 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی آبر آلود رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہوگا۔