ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے پیش نظر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ

کورونا کے پیش نظر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : کورونا کے بڑھتے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔ کورونا کے زیادہ پھیلاو والے علاقوں کو 10 سے چودہ روز کیلئے بند کیا جائے گا۔ کن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا جا رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر تاحال بے قابو۔ 16 مقامات سے ڈیڑھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔کنال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی، ٹیک سوسائٹی، ڈی ون سیکٹر ایف، عسکری 10، گیلانی اسٹریٹ بیدیاں روڈ، اسٹریٹ 66 ڈی ایچ اے فیز ون میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ اسٹریٹ 71 جے بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، مین سروس لین غازی روڈ ڈی ایچ اے فیز 2 کو بند کیاجائے گا۔ اسٹریٹ 35 فیز تھری ڈی ایچ اے، خیابان اقبال ڈی ایچ اے فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 18 فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 14فیز فائیومیں سمارٹ لاک ڈاون لگے گا۔ مین سروس روڈ سوئی گیس سوسائٹی، ایونیو 13 ڈی ایچ اے فیز سیون، اسٹریٹ نمبر ایک نین سکھ کو بھی بند کیا جائے گا۔ جی او آر ٹو میں 13 بی سے 16 بی تک ، کریم بلاک کی دو اسٹریٹس میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق شہر میں اب تک 150 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کے بعد ان علاقوں کے 4 ہزار 487 افراد کو گھروں تک محدود کردیا جائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer