ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحقیقی جرائد کو انٹرنیشنل کوالٹی تک لانے کا فیصلہ

تحقیقی جرائد کو انٹرنیشنل کوالٹی تک لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹیوں سے شائع ہونیوالے تحقیقی جرائد کو انٹرنیشنل کوالٹی تک لانے کا فیصلہ، ایچ ای سی نے لاہور سے شائع ہونیوالے 40 سے زائد تحقیقی جریدوں کو عالمی معیار تک لانے کا ٹاسک دے رکھا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے شائع ہونیوالے جریدوں کے ایڈیٹرز کا اجلاس طلب کر لیا، تحقیقی جریدوں کے ایڈیٹرز کا اجلاس 21 جنوری کو منعقد ہوگا، اجلاس میں یونیورسٹیوں کے کوالٹی سیل کے ڈائریکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ ویب آف سائنس اور سکوپس اداروں میں پاکستان کے جریدوں کو شامل کرنے کے امور زیر بحث ہوں گے۔

 ایچ ای سی تحقیقی جریدوں کے ایڈیٹرز کو اساتذہ اور سکالرز کے مقالہ جات کی کوالٹی کے معیارات سے آگاہ کرے گا، یونیورسٹیوں سے شائع ہونیوالے جریدوں کا عالمی معیار نہ ہونے کی وجہ سے علمی تحقیق میں پاکستان کا شمار نہیں ہوتا۔ ایچ ای سی عالمی معیار کے جریدوں کی اشاعت کرنے والی یونیورسٹیوں کو فنڈنگ بھی فراہم کرے گی، ان جرائد میں ایکس، وائے اور ڈبلیو کیٹیگریز کے جریدے شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer