شہر کے جنوبی حصے کیلئے ماسٹر پلان میں شامل روڈ پر ورکنگ شروع

شہر کے جنوبی حصے کیلئے ماسٹر پلان میں شامل روڈ پر ورکنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے شہر کے جنوبی حصے کیلئے ماسٹر پلان میں شامل روڈ پر ورکنگ شروع کردی، چار ارب کی لاگت سے رائیونڈ روڈ براستہ ڈیفنس روڈ تک پہلے فیز پر کام شروع ہوگا، ایکسپو سے رائیونڈ اور ڈیفنس روڈ سے رنگ روڈ فیز ون کو دوسرے فیز میں مکمل کیا جائے گا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کے انجنئیرنگ ونگ نے شہر کے جنوبی حصے کیلئے ماسٹر پلان میں شامل سٹریٹکجک پلان روڈ پر ورکنگ شروع کردی ہے۔ چار ارب کی لاگت سے رائیونڈ روڈ براستہ ڈیفنس روڈ تک فیز ون کو مکمل کرنے کیلئے ورکنگ کی جارہی ہے۔ چار ارب کے تخمینہ میں لینڈ ایکوزیشن کی لاگت شامل ہوگی، جبکہ ڈیڑھ سو فٹ چوڑی کینال روڈ کیساتھ ساتھ تعمیر ہوگی۔

 رائیونڈ تا ڈیفنس روڈ سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے کینال روڈ کی ٹریفک کو آسانی میسر آئے گی، پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوسائٹی کو فائدہ ہوگا، پاسکو، محافظ ٹاون، ای ایم ای، ریل ٹاون، پی اینڈ ڈی سوسائٹی کو فائدہ ہوگا۔ ازمیر، جوبلی ٹاون کی اپروچ بھی بہتر ہوگی، ایکسپو سنٹر سے رائیونڈ اور ڈیفنس روڈ سے رنگ روڈ کے حصہ کو بعد میں مکمل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer