واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

  واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوشل میڈیا ایپ کی نئی اپ ڈیٹس نے پوری دنیا میں قضیہ کھڑا کردیا،   واٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن بڑھا دی۔

 تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا شیئرنگ کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی، واٹس ایپ نے یہ فیصلہ صارفین کے خدشات اور تیزی سے متبادل ایپس ٹیلی گرام اور سگنل پر منتقل ہونے کے بعد کیا۔

  واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی شرائط پر نظرثانی اور انہیں قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا، پالیسی پر نظرثانی کے لیے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔

 خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن 8 فروری مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک واٹس ایپ کی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گا وہ واٹس ایپ سے محروم ہو جائے گا۔

 نئی اپ ڈیٹس نے پوری دنیا میں قضیہ کھڑا کردیا، واٹس ایپ مالک فیس بک ڈیٹا کا کمرشل استعمال چاہتے ہیں، صارفین کو بنیادی معلومات بہر حال شیئر کرنی ہوں گی، گوگل، ایمازون بھی بنیادی معلومات کے عوض سروسز فراہم کرتے ہیں، واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے پیش نظر ٹیلی گرام اور سگنل کو ڈائون لوڈ کرنے میں دھڑا دھڑا اضافہ ہوا ہے، اصل صورتحال کیا ہے؟ کیا واقعی صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے گا؟

یہ ایک اہم موضوع ہے جسے عام آدمی کو سمجھنے کی ضرورت ہے،پہلے بھی180 ممالک  کے افراد کی  بنیادی معلومات  آئی ٹی کمپنیوں کے پاس ہیں، فیس بک نے واٹس ایپ کا پلیٹ فارم خریدا ہے تو اس کا ایک مقصد ہے،اینڈ ٹو اینڈ ڈسکرپشن موجو د ہے،آپ کی ذاتی تصاویر،ویڈیوز ،ٹیکسٹ شیئر نہیں کیا جائے گا بنیادی معلومات جن میں آپ کا نام ،نمبر وغیرہ فیس بک کو فراہم کی جائیں گے،اس کی صارف سے اجازت لی جائے گی۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer