ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کمشنر فیصل آباد کو بریفنگ دینا مہنگا پڑگیا

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کمشنر فیصل آباد کو بریفنگ دینا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کمشنر فیصل آباد کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد عمران رضا عباسی کو بریفنگ دینا مہنگا پڑ گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے ڈائریکٹر کو کھری کھری سنا دیں، ڈی جی اینٹی کرپشن بولے کہ کبھی ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز نے بھی اینٹی کرپشن کے افسروں کو اپنے دفتربلا کراپنی کارکردگی پر بریفنگ دی ہے۔

چند روز قبل کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد ریجن کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی نے کمشنر فیصل آباد عشرت علی کو اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی تھی۔ کمشنر فیصل آباد عشرت علی کو اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر بریفنگ دینے کے معاملہ پر ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ڈائریکٹرعمران رضا عباسی کو کھری کھری سنادیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن عمران رضا عباسی سے استفسار کیا ہے کہ کیا ڈی پی او اور ڈی سی نے اپنے دفتر بلا کر کبھی اپنی کارکردگی پر آپ کو بھی بریفنگ دی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ کوئی افسر کسی کمشنر، ڈی سی یا ڈی پی او کو اپنی کارکردگی پر بریفنگ نہیں دے گا۔