محکمہ ایکسائز کا روڈ چیکنگ کیلئے موبائل فونز دینے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کا روڈ چیکنگ کیلئے موبائل فونز دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ اور دفاتر میں سکیورٹی فیچرڈ رجسٹریشن کارڈز کی چیکنگ کیلئے محکمہ ایکسائز کا اہم اقدام، روڈ چیکنگ کیلئے نامزد انسپکٹرز کا موبائل فونز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبہ بھر میں روڈ چیکنگ کیلئے نامزد انسپکٹرز کو روڈ چینکنگ اور کارڈزکی چیکنگ کیلئے123موبائل فونز دیے جائیں گے، خصوصی ایپلی کیشنزوالے موبائل فونزان باکس کمپنی نے محکمہ کو فراہم کردیئے ہیں۔  جن میں سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ریکارڈ دیکھا جاسکے گا، ایپلی کیشن سے چیک کرنے پر کارڈ کے اصلی یانقلی ہونے کا پتہ چلے گا، ایپلی کیشن میں کسی بھی گاڑی کانمبر ڈالاجائے گا تو تفصیلات سامنے آجائیں گی کہ ٹوکن ٹیکس کب سے ادا نہیں کیا گیا۔

 گاڑی کس کی ملکیت ہے سمیت دیگر تمام تفصیلات موجود ہوں گی، ہر دفتر میں روڈ چیکنگ کیلئے نامزد انسپکٹرز کو موبائل فونز اگلے چند روز میں ڈی جی ایکسائز کے حکم پر فراہم کردیئے جائینگے۔

Shazia Bashir

Content Writer