صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے: اسلم اقبال

صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے: اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر صنعت وتجار ت میاں اسلم اقبال سے ٹینریز ایسوسی ایشن قصور کے صدر میاں شان الہی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ اسلم اقبال  نے کہا ہے کہ صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔

وفد نے صوبائی وزیر کو لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، صوبائی وزیر کی لید ر انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسلم اقبا ل کا کہنا تھا کہ لیدر انڈسٹری سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے اسے بند نہیں ہونے دیں گے۔

 ٹینریز کے لئے مختص 250 ایکڑ ایریا کو ڈ ویلپ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ٹینریز کے لیے مختص ایریا میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں دے رہے ہیں۔

ویلو اڈیشن سے انڈسٹری آگے بڑھتی ہے اس پر توجہ دی جائے۔         

Shazia Bashir

Content Writer