(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیروں کی تعداد بڑھانے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر بازی لے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ہی کفایت شعاری پالیسی کو نظرانداز کر دیا، سردار عثمان بزدار کی کابینہ کی اس وقت تعداد 47 ہے ، موجودہ کابینہ میں 37 وزیر،5 مشیراور5 معاونین خصوصی ہیں جبکہ شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد44 تھی، جن میں 34 وزیر،5 مشیران اور5 معاونین خصوصی تھے، اس طرح سردار عثمان بزدار کی کابینہ کا حجم زیادہ ہو گیا ہے اور وہ شہباز شریف پر وزیر بنانے میں بازی لے گئے ہیں۔