(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت، ڈائریکٹر آپریشن سائبر کرائم عبدالرب سمیت دیگر افسران پیش، عدالت نے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پنجاب یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نایاب بتول رضوی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی کے ایما پر سترہ پروفیسر ہراساں کر رہے ہیں ۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ہراساں کرنیوالے سترہ پروفیسروں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دی۔ایف آئی اے نے صرف پانچ پروفیسروں کا چالان کیا جبکہ بارہ کو چھوڑ دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست میں ملوث پروفیسرز کیخلاف کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نے اس کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔